السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔۔ سب سے پہلے تو میں بہت زیادہ شکریہ ادا کرتی ہوں الدعوہ کلب اور آمنہ آپی کا کیونکہ آپ کی بدولت میں نے نماز نبوی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کا کورس کیا جس کی وجہ سے میں نے اپنی نماز درست کی اور الحمدللہ اب نماز سنت کے مطابق ادا کرنے سے نماز میں مزید خشوع وخضوع میں اضافہ ہوا۔ ۔
آراء
ورکشاپس اور کورسز کے بعد طالبات نے اپنے الفاظ میں کیا لکھا۔
الحمدللہ! مجھے بھی Aldawah Club کی "اوور تھنکنگ سے توکل" ورکشاپ کا حصہ بننے کا موقع ملا، جو صرف ایک ہفتے پر مشتمل تھی۔ لیکن اس ایک ہفتے نے میری سوچ اور طرزِ زندگی پر گہرا اثر ڈالا۔ اب کسی بھی معاملے میں زیادہ سوچنے کے بجائے دل مطمئن رہتا ہے کہ سب معاملات اللہ تعالیٰ کے سپرد ہیں، وہی بہترین تدبیر کرنے والے ہیں۔ میں دل سے شکر گزار ہوں محترمہ آمنہ چاہل اور تمام منتظمین کی جنہوں نے اس ورکشاپ کو اتنے خوبصورت اور بامقصد انداز میں ترتیب دیا۔ اللہ تعالیٰ آپ سب کی محنت کو قبول فرمائے اور ہمیں اس پر عمل کرنے کی مزید توفیق عطا کرے۔ آمین یا رب العالمین جزاکم اللہ خیراً See less
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ ۔۔ سب سے پہلے تو میں الدعوہ کلب کی اور آپی آمنہ چاہل کی بہت شکر گزار ہوں کہ ان کی بدولت بہت کچھ سیکھا اور اپنی زندگی میں بہت سی مثبت تبدیلیاں محسوس کیں۔۔ الدعوہ کلب کی ورکشاپ "اوور تھنکنک سے توکل" میں، میں نے بہت کچھ سیکھا جس کی وجہ سے میری زندگی بدل گئی۔۔ میں نے سیکھا کہ کس طرح اللّٰہ پر توکل کرنا ہے۔۔ زبان سے کہہ دینا کافی نہیں ہوتا بلکہ اسے عمل میں لانا بہت ضروری ہے کہ اگر ہمیں اللّٰہ پر توکل ہے تو پھر اپنا ہر معاملہ اللّٰہ کے سپرد کر کے اللّٰہ سے جڑ جانا ہے اسی سے دعائیں مانگنی ہیں اور اللّٰہ سے حسن ظن رکھنا ہے ۔۔ اس ورکشاپ سے پہلے میں اپنی سوچوں میں بہت زیادہ الجھی ہوئی رہتی تھی زبان سے تو کہہ دیتی تھی کہ مجھے اللّٰہ پر توکل ہے لیکن پھر بھی میں پریشان رہتی تھی لیکن اب الحمدللہ، اللّٰہ پر توکل اپنے عمل میں لے کر آئی ہوں اس لیے بہت پر سکون رہتی ہوں۔۔ اب اگر کوئی سوچ پریشان کرتی بھی ہے تو بس یہی آیت پڑھتی ہوں اور پُرسکون ہو جاتی ہوں ۔۔ "حسبنااللہ و نعم الوکیل" See less
السلام و علیکم و رحمۃ اللہ اللہ تعالیٰ کی توفیق سے میں نے Aldawah Club کی" اوور تھنکنگ سے توکل"کی ورکشاپ لی تھی جو کہ صرف ایک ہفتے پر مشتمل تھی۔لیکن اس ایک ہفتے کے بعد جو تبدیلی آئ وہ بہترین ہے۔اب جو بھی سوچ ذہن میں آتی ہے اس کو لے کر میں پریشان نہیں ہوتی کیونکہ اللّٰہ پاک ہیں نا وہ سب سنبھال لیں گے ۔ میں شکریہ ادا کرنا چاہوں گی آمنہ چاہل کا اور اس ورکشاپ کے تمام اورگناءزرز کا جنہوں نے نہایت خوبصورت طریقے سے اس ورکشاپ کو ترتیب دیا ۔ اللّٰہ پاک آپ سب کو اجر عطا کریں اور ہم سب کو عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائیں ۔ آمین جزاک اللّہ خیرا See less
اسلام وعلیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ الحمدللہ میں نے Aldawahclub کی اوورتھینکنگ کی ورکشاپ لی تھی جس میں بہت اچھے سے سمجھایا گیا تھا۔ میں نے اس ہفتے کے سفر میں منفی سوچوں کو پہچان کر مثبت سوچوں میں تبدیل کرنا سیکھا شیطانی وسوسوں کو پہچاننا سیکھا اور خود کی خامیوں سے نفرت کرنے کی بجائے ان کو بہتر کرنے کے بارے میں سیکھا ہے الحمد للہ اس ورکشاپ کی خاص بات یہ ہے کہ بر منفی سوچ اور شیطانی وسوسوں کو مثبت سوچوں میں تبدیل کرنے کے لیے اللہ کی آیات کے ذریعے سمجھایا اور اللہ اور اس کی آیات کے ساتھ جوڑا اور اللہ پر بھروسہ کرنا سیکھایا گیا۔ الحمدللہ اس ورکشاپ کے بعد اب اوور تھنکنگ نہیں ہوتی اور بہت اچھا ایکسپیرینس رہا ہے الحمدللہ Highly recommend See less
میں نے دعوی کلب جوائن کیا الحمدللہ ہے الحمدللہ یہ میرے لیے بہت انفارمیٹو رہا ہے میں نے بہت کچھ سیکھا اللہ ان سب کو ٹیم پہ رحم فرمائے ۔
آمین ، جزاک اللہ خیرا
الحمداللہ اس کلاس سے مُجھے بہت ھیلپ ملی،اپ کا سیکھایا ھوا جو مجھے نہیں معلوم تھا ،وہ سب میں اب اپنی سٹوڈنٹ سے شئیر کرتی ھوں،اللہ آپ کو اس کا بہترین اجر دے، جزاک اللہ خیرا کثیرا،
ماشاءاللہ ماشاءاللہ ماشاءاللہ ۔۔۔ آپی جی آپ کا پڑھانے کا انداز کس قدر خوبصورت ہے کہ میں چاہ کے بھی لفظوں میں بیان نہیں کر سکتی۔۔ میری ماما ساتھ بیٹھی سن رہی ہوتی ہیں اور وہ بار بار یہی بات کہتی ہیں کہ ماشاءاللہ کس قدر توجہ،نرمی اور پیار سے پڑھاتی ہیں، جب آپ بار بار پوچھتی ہیں کہ سمجھ آگیا تو نیکسٹ چلیں وہ پھر سے یہی بات دہراتی ہیں۔۔اللہ آپ کو ہمیشہ ثابت قدم رکھیں اور ہم سب کو بھی۔۔ آپ جیسا شفیق اور پیارا استاد بہت کم ملتا ہے۔۔۔ اللہ آپ کو دنیا ، آخرت دونوں میں کامیاب کریں۔۔ آمین ثم آمین 🤲🏻
الحمدللہ اللہ سبحانہ وتعالی کی توفیق سے میں اس ورکشاپ کو مکل کرپاںٔی ، الحمدللہ بہت کچھ سیکھا اس ورکشاپ سے، آپ کا بہت شکریہ اللہ تعالی آپ کو ایسے ہی اپنے دین کی خدمت کرنے کی توفیق دے آپ سے راضی ہوجاۓ۔۔۔ آمین جزاک اللہ خیرا کثیرا واحسن الجزاء فی الدنیا والاخرہ ۔۔۔ آمین یا رب العلمین