تعارفتحریریںسوال و جوابویڈیوزآراءرابطہ
سوال و جواب

بہنوں کے سوال، اُن کے جواب

چینل پر بہنوں کے حقیقی سوالات — خاندان، نکاح، پردہ، شفا اور راہِ دین پر — اُن کے اپنے الفاظ میں جواب۔ سوالات بے نام شیئر کیے گئے ہیں۔

سوال

Ye sb to hmary apny gharo ki bate hn is daldal MN phas chuky hn koi Rasta nzr nai ata in sb chezo sy kese nikle in zanjeeron ki Kari sy Kari pkki Mili hoi hy😢

جواب

آپ اس زنجیر کی کڑی نہ بنیں نا۔۔۔ تو زنجیر خود بخود ٹوٹ جائے گی ان شاءاللہ ۔۔۔ لیکن اس کے لیے آپ کو بہت ہمت اور حوصلے کی ضرورت ہے۔۔۔ اللہ تعالیٰ توفیق سے نوازے اور خیر و عافیت کے راستے کھولے۔۔۔ آمین بارک اللہ فیک 🌸

25 جون، 2026
سوال

Mera Dil bohat drta h choty choty bachy hn hmary Ghar mein b bilkul to nhi band k rakh skty unn ko school Jana hota h tution spara parny .. phr Ghar men b essy waqiat ho jaty hn aksar sunty hn chori k doran

جواب

بچوں کو بند نہ کریں۔۔۔ بس اپنی نگرانی میں رکھیں۔۔۔ آپ کی اولین ترجیح آپ کے بچے ہونے چاہیئے ہیں۔۔۔ جب تک وہ سمجھ بوجھ والے نہیں ہوتے آپ کسی بھی دوسرے کام کو ترجیح نہ دیں ۔۔۔ ان کے ساتھ سائے کی طرح رہیں۔۔۔ گھر رکھیں ، پارک لے جائیں ، کھیلنے دیں ، لیکن اپنی نظروں کے سامنے رکھیں۔۔۔ احتیاطی تدابیر اپنائیں ، شریعت کی حدود کا خیال رکھیں۔۔۔ صبح شام کے اذکار اور دیگر حفاظتی اذکار خود بھی کریں ، بچوں کو بھی یاد کروائیں۔۔۔ بچوں کی تربیت اسلامی نہج پر کریں۔۔۔ اپنی طرف سے یہ سارے اسباب اختیار کریں اور پھر بھروسہ اللہ تعالیٰ کی ذات پر رکھیں اور دعا بھی کریں کہ اللہ تعالیٰ آپ کے بچوں کو نیک صالح بنائے اور ان کی حفاظت فرمائے۔۔۔ آمین 🤲🏻

25 جون، 2026
سوال

Assalam o Alaikum Api aj kl bhtt sy aisy waqiyat sun'ny ko mil rhy mehram rishtydar jesy baap bai chachu mamu in sy b استغفراللہ ghalat relation sunny ko mil rhy hn To hmein apnh mehram rishtydaron sy kitni limits ehtyar krny ke zaroorat hai

جواب

وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته بہت اہم سوال ہے ۔۔۔ ان شاءاللہ جلد تفصیلی جواب لکھوں گی ۔۔۔ بارک اللہ فیک

24 جون، 2026
سوال

السلام علیکم Kesi hen Ap Meny Apko personal Msgs kiye hen lkn koi reply ni.....plz bta den اہل بیت py bat ku ni hoti?. plz reply kijiye ga for sake of Allah...And My humbel request 🥲

جواب

وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته بارک اللہ فیک۔۔۔ آپ کا میسج پڑھ کر مجھے یہ فکر لاحق ہوگئی ہے کہ آپ کہیں کسی رافضی شیعہ کی باتوں میں تو نہیں آگئیں؟ کیونکہ اہل بیت کے نام پر یہ منجن روافض ہی بیچتے ہیں اور لوگوں کے ذہنوں کو شکوک وشبہات سے بھر دیتے ہیں۔۔۔ جہاں تک بات ہے اہل بیت کی تو ہمارے ماں باپ ان پر قربان ، بلکہ تمام صحابہ بشمول اہل بیت پر ۔۔۔ ہماری جان مال ، اہل و عیال سب قربان۔۔۔ رضي الله عنهم و رضوا عنه 🤍 سیدنا خبیب رضی اللہ عنہ کو جانتی ہیں؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات مبارکہ میں ہی انہیں کفار و مشرکین مکہ نے انتہائی بے دردی سے شہید کردیا تھا۔۔۔ سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہا، سید الشہداء ، انہیں جانتی ہیں؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سگے چچا ، جنہیں وحشی بن حرب نے جنگ احد میں شہید کردیا تھا اور ہند زوجہ ابی سفیان نے ان کی نعش مبارک کا مثلہ کیا تھا۔۔۔ اگرچہ بعد میں وحشی بن حرب اور ہند دونوں مسلمان ہوگئے تھے ( رضی اللہ عنہما)۔۔۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے وہ ستر صحابہ یاد ہیں جنہیں تبلیغ کی غرض سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھیجا اور مشرکین نے ان ستر کے ستر صحابہ کو شہید کردیا۔۔۔ اب مجھے بتائیے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات مبارکہ میں کتنے ہی سال و دن آتے رہے جب آپ کے ساتھی ، قریبی و پیارے اصحاب کی شہادت کا دن آتا۔۔۔ تو کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ سے ہمیں ملتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان پر نوحے و مرثیے کہے ہوں نعوذ باللہ یا دن مقرر کرکے ماتم کیا ہو ؟ یا کوئی خاص مہینہ و دن ان کے ذکر اور ان کی یاد کے لیے متعین کیا ہو؟ یقینا نہیں۔۔۔۔!!!!!!!! تو اب مجھے بتائیے کہ اہل بیت یا دیگر صحابہ کے لیے ہم کوئی خاص دن مقرر کرتے ہیں ، کوئی خاص مہینہ مقرر کرتے ہیں۔۔۔ تو کیا ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقے پر ہیں؟ ہمارے لیے اسوہ و نمونہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات مبارکہ ہے ، اہل بدعت و اہل ھوا و مشرکین نہیں۔۔۔ امید ہے آپ کو اپنے سوال کا تسلی بخش جواب ملا ہوگا ان شاءاللہ۔۔۔ سابقون انسٹیوٹ کے تحت ہمارے محترم استاتذہ نے اس سلسلے میں لوگوں کے درمیان جہالت و لاعلمی کو دور کرنے کے لیے ایک سیریز شروع کی ہے۔۔۔ آپ ان کے لیکچرز ضرور سنیں۔۔۔ سیریز کی پلے لسٹ ⬇️ https://youtube.com/playlist?list=PLZM1PgRJkoqY5Jg_13OjpmFBPW9seL9Ea&si=GbkKggCFJxo0gPAL اس کے علاؤہ میری مخلصانہ نصیحت قبول کریں کہ آپ نے جو سوال کیا ہے ، اس طرح کی باتیں کرنے والے لوگوں سے دوری اختیار کیجیے اور خود کو علم اور اہل علم کے ساتھ جوڑیں ، ورنہ ایسے لوگ آپ کے دل کو شکوک وشبہات سے بھر کے آپ کے عقیدے کا ستیاناس کردیں گے اور عقیدہ خراب ہوگیا تو پھر نہ دنیا کی رہیں گی نہ آخرت کی ۔۔۔ اللہ المستعان اللہ تعالیٰ آپ کی حق کی طرف رہنمائی فرمائے اور آپ کو اہل بدعت و اہل ھوا سے بچنے اور دور رہنے کی توفیق سے نوازے ۔۔۔ آمین

23 جون، 2026
سوال

Mre baba apny bcho ki zruriyat puri krty nhi hn lkn apny ma bap r bheno ko mahino k 50 50 hazar de aty hn r hm betiyo ko Eid k kpry b nhi.ly k dety na hi ghr pankha tk chla kr bethny dety hn r Jo ghr k liy koi achi chz ly ly to Rona peer a r larai dal lyty

جواب

سبحان اللہ۔۔۔ سهل الله لكم... یہی تو ہمارا معاشرتی بگاڑ ہے کہ رشتوں میں عدل و توازن نہیں رکھ پاتے۔۔۔ کسی ایک طرف جھکاؤ کرکے دوسری طرف ظالم بن جاتے ہیں۔۔۔ آپ کے والد کا اپنے والدین اور بہن بھائیوں پر خرچ کرنا اچھی بات ہے، خاص طور پر جب وہ آپ کے والد کی کفالت میں ہیں۔۔۔ آپ کے میسج سے فرسٹریشن واضح ہے۔۔۔ مجھے نہیں علم کہ پورا senerio کیا ہے۔۔۔ کبھی کبھار یوں بھی ہوتا ہے کہ گھر کے بڑے کہتے ہیں کہ بجلی کا بل زیادہ آتا ہے تو جگہ جگہ پنکھے چلانے کی بجائے ایک جگہ بیٹھ جائیں، تو اس میں کوئی اتنی حرج والی بات نہیں ہے۔۔۔ اور کبھی یوں بھی ہوتا ہے کہ بندے کا ہاتھ تنگ ہوتا ہے اور وہ عید وغیرہ پر گھر والوں کو کپڑے وغیرہ نہیں خرید کے دے پاتا۔۔۔ تو ایسی صورتحال میں غصے کی بجائے حالات کے مطابق شکر گزاری کا رویہ رکھنا چاہیے۔۔۔ آپ شاید وہ دیکھ رہی ہیں جو آپ کے والد نہیں کرتے لیکن بہت کچھ ایسا ضرور ہوگا جو آپ کے والد آپ کے لیے کرتے ہوں گے۔۔۔ اللہ تعالیٰ آپ کے لیے آسانیاں پیدا فرمائے اور آپ کے والد کو فہم دے کہ وہ رشتوں میں توازن برقرار رکھ سکیں اور آپ سب کے دلوں میں آپسی محبت و الفت پیدا فرمائے۔۔۔ آمین بارک اللہ فیکم 🌷

22 جون، 2026
سوال

واللہ ایک ایک لفظ ایسے لگتا جیسے میں محسوس کرتی ہوں۔ اس میں وہ۔تمام باتیں موجود ہےجو ہر عورت پر ہوکر گزرتی ۔ سب تھکن کے باوجود بھی خود کو سٹینڈ رکھنا ہمت کے کاموں سے ہے ۔ روحانی سکون کیسے حاصل کیا جا سکتا ہے ؟ اس کا جواب ضرور دیجئے گا جزاک اللّٰہ

جواب

بارك الله فيك 🌸 الحمدلله رب العالمين 🤍 آپ کو اپنے سارے سوالوں کے جواب اگلی اقساط میں آہستہ آہستہ مل جائیں گے ڈئیر ان شاءاللہ 🌷

21 جون، 2026
سوال

آپی آپ بالکل درست کہہ رہی ہیں۔ بہت سی بیٹیاں ہوتی ہیں جو اپنے گھر والوں پر بوجھ نہیں ڈالنا چاہتی مگر سسرال والے باتیں کرتے ہیں تو ان لوگوں سے کیسے ڈیل کیا جائے؟

جواب

کل ذرا عجلت میں تھی تو اس سوال کا جواب صحیح سے دے نہیں پائی۔۔۔ دیکھیں، ایک بات سمجھیں ، ہر رشتے اور تعلق کی ایک حد ہے۔۔۔ آپ کا آپ کے سسرال والوں سے تعلق آپ کے خاوند کی وجہ سے ہے ، ہے نا؟ تو آپ نے ان رشتوں کی عزت اور قدر کرنی ہے ، حسن معاشرت کے لیے، احسان کے درجے پر رہتے ہوئے۔۔۔ البتہ کوئی بھی رشتہ چاہے وہ سسرالی ہو یا میکے کی طرف سے۔۔۔ اس کو اتنا حق نہ دیں کہ وہ آپ کی ذاتیات میں دخل دے۔۔۔ لوگوں کے ساتھ حسن سلوک اور احسان کا معاملہ کرنا ہے لیکن اپنی حدود بھی قائم کریں۔ کسی کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ آپ کی ذاتی چیزوں یا ذاتی گفٹس سے متعلق آپ پر باتیں بنائے۔۔۔ آپ اپنے میکے سے کیا لیتی ہیں یا وہ آپ کو کیا دیتے ہیں یہ آپ کے سسرالی رشتوں کا دردِ سر نہیں ہونا چاہیے۔۔۔ اگر وہ ایسا کرتے ہیں تو کوئی اچھی بات نہیں ہے۔۔۔ لوگ اتنے ویلے (فارغ) کیسے ہوسکتے ہیں کہ دوسروں کی ذاتیات میں دخل دیتے پھریں۔۔۔ خیر ہمارے معاشرے میں یہی عمومی رویہ ہے۔۔۔ اللہ المستعان پس آپ کو حدود قائم کرنی ہیں۔۔۔ ان کو نرمی اور حکمت سے سمجھائیں کہ یہ میرا ذاتی معاملہ ہے اور یہ کہ مجھے اچھا نہیں لگتا کسی سے بلا وجہ گفٹس لینا مختلف رسموں کے نام پر بوجھ کے طور پر۔۔۔ اگر وہ سمجھتے ہیں تو ٹھیک ورنہ ان کی باتوں پہ دھیان دینا چھوڑ دیں اور نہ ہی ٹینشن لیں ان کی باتوں کی ۔۔۔ آہستہ آہستہ انہیں سمجھ آ جائے گی ان شاءاللہ کہ اس پر کوئی اثر نہیں ہوتا تو خود ہی باز آجائیں گے۔۔۔ بارک اللہ فیکم ، سھل اللہ لکم 🌷

21 جون، 2026
سوال

سہیلی جی سال بعد اگر کوئ بیٹی کو ہزار دو ہزار دے بھی دے تو اتنا تو لوگو ں کو بھی بندہ دے ھی دیتا ھے اس کے علاوہ وہی بیٹیاں بھائیوں کے بچوں کو عیدی میں دوگنا کر کے دیتی ہے۔اس کے علاؤہ بھائ اپنی بہن کے نیو بے بی کو سلامی دیتے ہیں بہن اس کے بچے کو دے دیتی ھے

جواب

آپ کی بات بجا ہے ڈئیر اگر بات صرف ہزار دو ہزار تک رہے۔۔۔ دوسرے لفظوں میں اگر بات اس حد تک رہے کہ بہن بھائی آپس میں خوشدلی سے تحائف کا تبادلہ کریں اپنی اپنی استطاعت کے مطابق ۔۔۔ فرض یا بوجھ سمجھتے ہوئے نہیں۔۔۔ میں جو مسئلہ ہائی لائٹ کرنا چاہ رہی تھی وہ یہ ہے کہ ہمارے معاشرے میں جو سوچ پروان چڑھ گئی ہے کہ کہ مختلف مواقع پر اتنا اور اتنا یا بڑھ چڑھ کر دینا میکے کے ذمے جیسے فرض ہو۔۔ اور اس میں پھر مقابلہ بازی کی جاتی ہے ، دکھاوے و ریاکاری اور لوگوں پر رعب جمانے کی غرض سے۔۔۔ مثلا جہیز کو لے لیں۔۔۔ شریعت نے گھریلو ضرورت کی اشیاء خاوند کے ذمہ لگائی ہیں نہ کہ لڑکی کے کہ وہ ٹرک بھر بھر کے لے جائے۔۔۔ ہاں لڑکی کے لیے شریعت نے وراثت کا حق رکھا ہے۔۔۔ لیکن ہم نے الٹ کرنا ہے ہندؤں کی تقلید میں کہ بیٹی کو جہیز کے ٹرک بھر کے تو دینے ہیں، وراثت میں حصہ نہیں دینا، اور وہ معاف کروا لینا ہے ان سارے غیر ضروری اخراجات کے بدلے میں جو شریعت نے کسی طور کسی کے ذمے نہیں رکھے۔۔۔ پھر بچوں کی پیدائش پر مہنگے تحائف ، پھر کوئی فوتگی ہوگئی تو مہنگے تحائف ۔۔۔ لسٹ بہت لمبی ہے۔۔۔ آپ سب مجھ سے بہتر جانتی ہوں گی کہ میرا ابھی اتنا exposure نہیں ہے معاشرے میں۔۔۔ میں نے اپنے کانوں سے کسی کو کہتے سنا کہ بیٹیوں کو جہیز دیتے ہیں ،پھر ساری زندگی ویسے بھی مختلف مواقع پر دیتے رہتے ہیں بھائی ، تو وراثت میں حصہ کیوں دیں؟ اب آپ خود فیصلہ کریں وہ حق جو رب العالمین نے قرآن میں آپ کا اتارا ہے آپ کو وہ لینا ہے یا پھر وہ جو ہندؤں کی اور دیگر غیر مسلم اقوام کی تقلید میں آپ کو دیا جاتا ہے آپ نے وہ لینا ہے۔۔۔ اور میرے لیے تو میرے رب کی طرف سے دیا گیا حق ماتھے کا جھومر ہے اور معاشرے کی عجیب و غریب رسومات گلے کا طوق۔۔۔ جہاں تک شادی کے بعد شادی شدہ بھائیوں سے لینے کی بات ہے تو اس سے اجتناب کرنا چاہیے کہ اب ان کی اپنی فیملیز ہیں۔۔۔ آپ اگر شادی شدہ ہیں تو آپ کی اپنی فیملی ہے۔۔۔ اپنے گھر میں جتنا اللہ تعالیٰ نے دیا ہے اس پر صبر شکر کریں اور موازنہ و مقابلہ نہ کیا جائے۔۔۔ مطالبات نہ کیے جائیں ہاں مگر صحیح جگہ یعنی خاوند سے۔۔۔ والله المستعان ان شاءاللہ اس پر تفصیلی آرٹیکل لکھوں گی کسی دن۔۔۔

21 جون، 2026
سوال

Assalamualaikum API ji... API plzzz ap waqia karbala in Islamic history ...is ki detail bta dy for knowledge... Mean k is ki haqeeqt kia tha or log kia krty hain is bary me kuch write kry jazak Allah

جواب

وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته یہ لیکچر سن لیجیے ⬇️ https://youtu.be/n99f3AiCue0 بارك الله فيك 🌸

21 جون، 2026
سوال

متفق ہمارے معاشرے میں رسم ورواج کے نام پہ بہت سے بوجھ ناتواں کندھوں پہ لاد دئیے گئے ہیں تحائف خوشی اور محبت کا ذریعہ ہی لیکن بہت دکھ ہوتا ہے جب عید آتی ہے تو رسم کے نام پہ عیدی ضرور دینی ہے بہنوں کو اور اب بدلے میں بہن بھی دے گی کوئ حج یا عمرہ پہ جائے تو ب

جواب

ایسے ہی ہے۔۔۔ عیدی اور اس طرح کی رسموں سے مجھے سخت چڑ ہے سبحان اللہ، فرض تھوڑی ہے اگلے بندے پہ ، کسی کا دل کرے اور گنجائش ہو تو گفٹ دے ، نہ ہو تو کیسے دے کوئی ؟ قرض پکڑے؟ یا اپنے بیوی بچوں کا حق ایسی رسموں کی نظر کردے۔۔۔۔ اللہ المستعان

20 جون، 2026
سوال

بسم اللّٰہ ، بہت اچھا لکھا ہے۔۔۔۔ اس پہلو سے بیٹیوں کی تربیت بہت اہم ہے۔ خودداری بہت اہم چیز ہے۔ اگر بھائی امیر ہے اور شادی شدہ بہن امیر نہیں تو اس میں بھائی کا یا بھابھی کا تو کوئی قصور نہیں۔ ان کے بچے اچھے کپڑے پہنیں تو مقابلہ بازی کی ضرورت نہیں ہوتی

جواب

مقابلہ بازی انتہائی غلط بات ہے۔۔۔ میں نے دیکھا ہے یہ عورتوں میں۔۔۔ بھابیوں اور بھتیجے بھتیجوں سے مقابلہ و موازنہ کیا جاتا ہے۔۔۔ کیوں؟ بھئی آپ کا اپنا گھر ہے ، آپ وہاں کریں نا سب۔۔۔ جیسا بھی گھر ہے ، جتنا بھی اللہ تعالیٰ نے دیا ہے راضی رہنا سیکھیں۔۔۔ دنیا ہے جنت تھوڑی نا ہے۔۔۔ بھائی خوش ہیں ، بھابھیاں بھتیجیے خوش ہیں تو ان کی خوشی میں خوش رہنا کیوں نہیں سیکھ سکتے ہم؟ اللہ تعالیٰ فہم و اصلاح کی توفیق عطا فرمائے آمین

20 جون، 2026
سوال

السلام و علیکم آپ ہمیشہ وہی پوسٹ کرتی ہیں جو میرے دل میں ہوتا ہے۔ ہم بھی کافی ساری بہنیں ہیں اور ایک بھائی ہے دل ڈرتا ہے کہ وہ بیچارہ ہم سب کو ساری ،زندگی کیسے دیتا رہے گا۔ خیر ابھی تو ہم بہنوں میں سے کوئی شادی شدہ نہیں مگر معاشرے کی اس سوچ سے ڈرتی ہوں۔

جواب

وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته اللہ تعالیٰ آپ کے بھائی کو فراخ رزق حلال سے نوازے اور آپ کو بھی آمین ۔۔۔ آپ نہیں لیجیے گا نا جو رسموں کے نام پر عجیب و غریب گفٹس کا سلسلہ رکھا ہوا ہے معاشرے میں۔۔۔

20 جون، 2026
سوال

Hmary Ghar mein abhi zarooriyat ka itna khayal nhi rakha Jata but muje yaqeen h k jab susral jaein gY to dikhaway k liy wha peechy hmary Sab Kuch ly k aye gy ye Eid h aur ye flan aur ye flan

جواب

یہی تو بات ہے۔۔۔ ہمیں اپنے آپسی حقوق و فرائض پورے کرنے کے بجائے لوگوں کو دکھاوا زیادہ کرنا ہے 🙂

20 جون، 2026
سوال

Sai bat h yha to beti ko jhaiz k nam p hi sb kc dy k farig kr Dia jata h or phr jhaiz ko b apny opr asy swar lty na Dia to pta ni kia ho ga mashrti begar isi liy km ni hota koi try krna chahy b to kia khy gy log Wala jumla dhk k ruk jaty Allah reham kry Am

جواب

ایسا ہی ہے۔۔۔ ہم بیٹیوں کو بھی تو دوسروں کی دیکھا دیکھی زیادہ سے زیادہ چاہیے ہوتا ہے نا۔۔۔ فلاں کے گھر والوں نے اتنا دیا تو مجھے کم کیوں ملے؟ فلاں کو اتنا زیور دیا گیا تو مجھے کم کیوں ؟ فلاں کے اتنے ڈریس بنے تھے تو میرے کم کیوں ؟ وغیرہ وغیرہ اللہ تعالیٰ ہمارے حالوں پر رحم فرمائے آمین

20 جون، 2026
سوال

آپی آپ بالکل درست کہہ رہی ہیں۔ بہت سی بیٹیاں ہوتی ہیں جو اپنے گھر والوں پر بوجھ نہیں ڈالنا چاہتی مگر سسرال والے باتیں کرتے ہیں تو ان لوگوں سے کیسے ڈیل کیا جائے؟

جواب

معاشرے کی عجیب و غریب اور غلط رسومات سے بغاوت کرنی ہے اور شریعت کی پیروی کرنی ہے تو پھر اپنے دل میں لوگوں کی باتیں سننے کا حوصلہ بھی پیدا کرنا ہوگا :) Just be deef to whatever they say :) دعا کیا کریں کہ اللہ تعالیٰ ان کا بھی شرح صدر فرمائے آمین بارک اللہ فیک 🌸

20 جون، 2026
سوال

السلام علیکم ورحمتہ اللہ نامحرم کی محبت والے ٹاپک سے ایک سوال آیا ہے کہ اگر دو لوگ محبت کرتے ہوں اور نکاح کا پیغام بھی بھیجا ہو لیکن لڑکی کے گھر والے نہیں مانے تو اس صورت میں وہ کیسے صبر کریں؟ انہوں نے اپنی پوری کوشش کی تھی پھر یہ تقدیر کا فیصلہ ہوا نہ۔

جواب

وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته دیکھیں جب ہم استخارہ کرتے ہیں تو اللہ تعالیٰ سے کیا مانگتے ہیں؟ خیر طلب کرتے ہیں نا۔۔۔ کہ اگر یہ معاملہ میرے دین، معاش اور عاقبت کے حوالے سے میرے لیے بہتر ہے تو عطا کردے۔۔۔ اور اگر میرے دین، معاش اور عاقبت کے حوالے سے میرے لیے بہتر نہیں ہے تو اس کو مجھ سے دور کردے۔۔۔ اور اس کی جگہ میرے لیے کوئی اور خیر کا دروازہ کھول دے اور پھر میرا دل اس پر مطمئن کردے۔۔۔ پھر جب اللہ تعالیٰ روک لیتا ہے تو مطلب وہ ہمارے لیے بہتر نہیں تھا۔ اب اس روک لینے کو اتنی ہی خوش دلی سے قبول کریں جتنی خوش دلی سے اللہ تعالیٰ کی عطا کو قبول کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے پاس ہی غیب کا علم ہے اور وہی جانتا ہے کہ ہمارے لیے اس معاملے میں عطا کرنا بہتر تھا یا روک لینا۔۔۔ اب اس معاملے میں ہٹ دھڑمی نہیں دکھانی کہ گھر والوں نے نہیں کیا ، میں نے تو کرنا ہے وغیرہ وغیرہ۔۔۔ ہر معاملے میں اصل تو اللہ تعالیٰ کی ذات ہے جو عطا کرنے اور روک لینے پر قادر ہے۔۔۔ گھر والے اور باقی فیکٹرز تو صرف بہانہ ہوتے ہیں۔ آپ نے کوشش کی لیکن عطا نہیں ہوا تو مان لیں کہ آپ کے حق میں وہ بہتر نہیں تھا و عسى أن تحبوا شيئا و هو شر لكم... ضروری نہیں ہے وہ چیز جو ہمیں اچھی لگے وہ ہمارے لیے بہتر بھی ہو کہ ہمارا علم محدود اور اللہ تعالیٰ کا علم لامحدود۔۔۔ پس اس کے روک لینے میں بھی اس کا فضل اور اس کی محبت کو محسوس کریں کہ اس نے آپ سے یقینا شر کو روکا ہے۔۔۔ اور یقینا وہ آپ تک خیر لانے پر بھی قادر ہے تو اس کی رحمت سے امید رکھیں کہ وہ بہتر نعم البدل اس کے بہترین وقت پر عطا کردے گا ان شاءاللہ 🌸 بارک اللہ فیکم ، فتح الله عليكم أبواب الخير والبركة والعافية... آمين ✨

19 جون، 2026
سوال

Sometimes I wash brtn Sath Sath , but whenever I leave some glass or cup in sink My mother says yeh achi aadat nhi haa, Sath Sath brtn dho k rkha kro , suljhi hooi aurat ki pechan hoti .... And I'm like achaaaaaaa🥲 Lekin phir mein amll b kr laiti hunn 🤗

جواب

بہت اچھی عادت ہے ، اللھم بارک 🤍 اللہ تعالیٰ آپ کی والدہ کو برکت دے جو آپ کو سلیقہ سکھا رہی ہیں۔۔۔ جبکہ یہ چیز معاشرے سے آہستہ آہستہ ختم ہورہی ہے یعنی ماؤں کا بیٹیوں کو سلیقہ سکھانا یا گھر کے کام کاج سکھانا۔۔۔ إلا ماشاءالله

19 جون، 2026
سوال

لوگ کیا کہیں گے یہ صرف ایک جملہ نہیں بلکہ مائنڈ سیٹ ہے جس نے ہمارے معاشرے اور زندگیوں کو تباہ کرڈالا ہے 😭

جواب

بالکل ایسا ہی ہے۔۔۔ بس جان چھڑائیں نا اس سے پھر :)

18 جون، 2026
سوال

Assalamualaikum aapi Please mujhe reply kr dijiyega.Main haram relationship me thi aur main chhodna chah rhi hu Allah k liye but wo bolta h ki thk h baat mt karo but shadi mere se hi krna to is chiz se kaise handle Kiya jaye becoz baad me mera niyat badal

جواب

وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته پیاری بہنا۔۔۔ أرشدك الله إلى طاعته ✨ بارک اللہ فیک یہ بہت اچھی بات ہے کہ آپ اسے چھوڑنا چاہتی ہیں اللھم بارک۔۔۔ حرام تعلقات سے کیسے نکلیں؟ اس پر میرا ایک آرٹیکل موجود ہے جو کچھ عرصہ پہلے بہنوں کے اصرار پر لکھا تھا۔۔۔ آپ اس لنک سے اسے پڑھ سکتی ہیں 👇🏻 https://aminariazchahal.blogspot.com/2025/12/blog-post.html دیگر بہنوں کی طرح ان شاءاللہ یہ آپ کے لیے بھی مفید ثابت ہوگا۔۔۔ جہاں تک بات ہے چھوڑنے کی۔۔۔ تو چھوڑنے میں دیر نہ لگائیں۔۔۔ ہمیں زندگی کے اگلے لمحے کی خبر نہیں تو اللہ تعالیٰ کی نافرمانی سے توبہ کی طرف فورا لپکنا چاہیے کہ موت آئے تو اس کے فرمانبرداری میں آئے نافرمانی میں نہیں۔۔۔ اللہ تعالیٰ کے سامنے سچی توبہ کریں ، ندامت کے آنسو بہائیں۔۔۔اور توبہ کی قبولیت کی دعا بھی کریں۔۔۔ نیک اعمال کی کثرت کرنے کی کوشش کریں کہ نیکیاں برائیوں کو مٹا دیتی ہیں۔۔۔ یہ بات سمجھ لیں کہ نہ تو وہ شخص دنیا کا آخری مرد ہے اور نہ ہی آپ دنیا کی آخری لڑکی ہیں۔۔۔ یہ شیطانی ٹریپ ہے کہ انسان کو یہ سجھادیتا ہے کہ اس کے بغیر گزارا نہیں ، حالانکہ بندہ مومن کا دل تو اللہ تعالیٰ کی محبت میں شدید ہوتا ہے اس کے بعد ساری محبتیں اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے اس کے بتائے گئے طریقے کے مطابق۔۔۔ پس آپ اس کی باتوں میں ہرگز نہ آئیں۔۔۔ اگر وہ اپنے دعویٰ میں سچا ہے تو آپ کا رشتہ بھیجے اور نکاح کرلے، حرام تعلق میں رکھ کر آپ کا وقت کیوں برباد کررہا ہے اور عزت الگ داؤ پہ لگی ہے۔۔۔ اگر رشتہ نہیں بھیجتا تو چاہے جو بھی مجبوری بیان کرے۔۔ چھوڑ دیں اسے۔۔۔ کہ وہ دنیا کا آخری مرد تھوڑی ہے جس کے پیچھے آپ اپنی دنیا و آخرت کی بربادی کا سامان کریں۔۔۔ اور اگر آخری بھی ہوتا تو بھی جو رشتے رب العالمین کی حدود کو کراس کرکے بنائے جائیں ان میں برکت کیسے رہے گی ؟ محبت و مودت کیسے پیدا ہوگی؟ و من يتق الله يجعل له مخرجا... اللہ تعالیٰ کا تقوی اختیار کریں ، اور اسی پر بھروسہ کریں کہ آپ کی توبہ کے بدلے وہ آپ کو بہترییییییین سے نوازے پر قادر ہے الحمدللہ ✨ اللہ تعالیٰ آپ کے لیے آسانیاں پیدا فرمائے آمین 🌹 بارک اللہ فیک 🌸

18 جون، 2026
سوال

آپی جان میں بہت پریشان ہوں نا جانے کیوں دل پہ اتنا بوجھ ہے اور زندگی میں سب کچھ ٹوٹ رہا یہاں تک کہ میرا دل بھی مجھے بتائیں میں کیا کروں آپی 😭😭

جواب

اللہ تعالیٰ کی حکمتوں پر بھروسہ رکھیں۔۔۔ 🌷 اللہ تعالیٰ آپ کے لیے آسانیاں پیدا فرمائے آمین

18 جون، 2026
سوال

Assalam o alaikum mam! ‘She rises’ zindagi ko behtr bananay k liye behtreen path or khud ko pehchannay ka behtreen ayeena hai … JazakAllah hi khairan kaseeran

جواب

وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته الحمدلله رب العالمين الله تعالیٰ اس سیریز کو خالص اپنے لیے قبول فرمائے اور ہم سب کے لیے نفع مند بنائے۔۔۔ آمین لا قوة إلا بالله العلي العظيم 🤍

14 جون، 2026
سوال

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ آپی عالمہ کورس کے ساتھ قرآن حفظ کرنا چاہیے کلیہ سے؟؟ کبھی سوچتی کر لیتی پھر کہتی ہوں مینیج نہ کر پائی تو گناہ ملے گا😢

جواب

وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته یہ تو آپ کی مصروفیت پہ منحصر ہے۔۔۔ اگر تو آپ کی پڑھنے کے علاوہ اور کوئی مصروفیت نہیں ہے تو پھر حفظ بھی کر لیں ساتھ۔۔۔ اپنا stemina بڑھائیں بإذن الله 🌸 البتہ اگر پڑھائی کے سارے دیگر گھریلو مصروفیات و زمہ داریاں بھی ہیں تو ان کو احسن طریقے سے نبھائیں۔۔۔ بہرحال یہ اس بات پر بھی منحصر ہے کہ آپ اپنا وقت کا طرح مینج کرتی ہیں۔۔۔ حفظ کرنے کے لیے آپ کو بہت کچھ ترک کرنا پڑے گا۔۔۔ distractions ختم کرنی ہوں گی اگرچہ وہ درست اور جائز بھی ہوئیں۔۔۔ اللہ تعالٰی اپنے کلام عظیم کو ہم سب کے دلوں کی بہار بنائے اور ہماری زندگیوں کا دستور بھی۔۔۔ آمین 🤲

12 جون، 2026
سوال

السلام علیکم ورحمتہ اللہ آپی چھوٹے چھوٹے بچے shorts وغیرہ کے بہت addict ہو رہے ہیں ان کے فارغ وقت کو کن کاموں/ activities میں لگایا جائے کہ وہ اس فون کی لت سے نکل سکیں

جواب

وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته 🌸 ⬇️⬇️⬇️⬇️⬇️

11 جون، 2026
سوال

Status dhkty hu ye thereer pri bht Maza Aya apny opr beti hony ka or bhn hony ka maan hwa such hi hai orat ghr ki hi zeenat ho to achi lgti hai

جواب

😍 الحمدلله رب العالمين 🤍

10 جون، 2026
سوال

بہترین ماشاءاللہ بارک اللہ فیک آج کل جب فیمنیزم اور دیگر فتنے شدت سے سر اٹھائے ہوئے ہیں اور اسلام کا اصل تصور بالکل دھندلا گیا ہے تو ہمیں اور سب کو ایسی تحریروں کی بہت ضرورت ہے ۔ بےشک سمعنا و اطعنا میں ہی کامیابی ہے۔اللہ آپ سے راضی ہو جائے🫀

جواب

الحمدللہ رب العالمین ڈئیر۔۔۔ اس طرح کی تحریریں لکھنے کا مقصد ہی ان فتنوں کا اثر کم کرنا ہے بإذن اللہ۔۔۔ آپ سب پڑھ کر اپنے سرکل میں موجود ہر ایک لڑکی تک ضرور پہنچایا کریں ، آپ کو فائدہ ہوسکتا ہے ، تو ان شاءاللہ ان کو بھی ہوگا 🌸 اور بڑے پیمانے پر ہمیں ہی فایدہ ہوگا نا جب ہمارے سرکل میں موجود بہنیں غلط افکار و نظریات کی بجائے درست سمت میں سوچیں گی ان شاءاللہ بارک اللہ فیکن 🌷

10 جون، 2026
سوال

Baji agr isy edit krna hua me kron ge 🤭🤭🤭

جواب

کردیجیے 🌷 بارک اللہ فیک 🌸

9 جون، 2026
سوال

Bohat gi zabardast tehreer h .. bohat kehti hu k mein fazool bahir nhi niklu gi bila zaroorat but jana prta h kbi Bazar kbi ghoomny phirny kbi khany peeny but family k sath .... Agar mna krein to dosra khta h aj Mera Dil h to tum keh rhi ho nhi jana

جواب

فیملی کے ساتھ کوالٹی ٹائم گزارنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔۔۔ البتہ فری مکسنگ و میوزک وغیرہ جیسی قباحتیں رکھنے والی جگہوں سے پرہیز کرنا چاہیے۔۔۔ بارک اللہ فیک

9 جون، 2026
سوال

میری آواز قدرتی طور پر نرم اور پتلی ہے۔۔۔ اگر میں ہلکا سا مسکرا بھی دوں بات کرتے ہوئے تو خوبصورت لگنے لگتی ہے۔نا محرم سے بات کرتے ہوئے برا لگتا ہے پھر ۔ مطلب بات کرتے ہوئے خیال نہ رہے تو بعد میں محسوس ہوتا کہ یہ غلط ہو گیا ، کوئی ٹپ دیجیے کہ آواز سخت ہو

جواب

یہ بہت اچھی بات ہے ڈئیر ماشاءاللہ اللھم بارک کہ آپ کو اس بات کا فہم ہے الحمدللہ ٹپ یہی ہے کہ حتی المقدور نامحرموں سے بات چیت سے گریز کریں۔۔۔ انتہائی ضرورت ہو تو احتیاط کے ساتھ دو ٹوک بات کریں۔۔۔ بات کو طول نہ دیں۔۔۔ لہجہ نارمل رکھیں۔۔۔ مختصر بات کریں گی تو مسکرانے کی نوبت ہی نہیں آیے گی ان شاءاللہ بارک اللہ فیک 🌸

8 جون، 2026
سوال

Hmary ghr ka mahol hi asa h sb ki tone loud h especially Ami ki jb tk bhr thi to ye adat ni thi mjy onchi bolny ki ab ghr m rhty hwy bat ho jati h asy but try krti hu k narmi iktiyar krn AP Dua kry please

جواب

سھل اللہ لکم 🤲🏻🌷

8 جون، 2026
سوال

Mri ye situation h k jb Sy m ny AP ki parda story suni dhki us ko follow kia khud b Quran PAK or Deen Sy jury rhny ki try krti thi jis ki wja Sy aj b qaim hu Deen p but mjy aksr asa lgta h k mra Iman khin kamzoor h ya phr ghr walo ki support na hona ghrelo

جواب

جواب نیچے لکھتی ہوں 👇🏻

8 جون، 2026
سوال

Mri ye situation h k jb Sy m ny AP ki parda story suni dhki us ko follow kia khud b Quran PAK or Deen Sy jury rhny ki try krti thi jis ki wja Sy aj b qaim hu Deen p but mjy aksr asa lgta h k mra Iman khin kamzoor h ya phr ghr walo ki support na hona ghrelo

جواب

بارك الله فيك اختي الكريمة 🌷 دیکھیں ایک بات سمجھیں۔۔۔ ہم جس معاشرے میں رہتے ہیں اس میں لوگ مسلمان تو کہلواتے ہیں لیکن اسلام اپنی اصل روح کے ساتھ ہمارے گھروں میں ابھی داخل نہیں ہوا۔۔۔ ہمارے گھروں میں کتنے ایسے ہیں جو پانچ وقت کی نماز کی پابندی کرتے ہیں؟ اس سوال کا جواب ہی ہمیں اس بات کا تجزیہ کرنے پر کافی ہوگا کہ ہم کتنے پانی میں ہیں۔۔۔ اچھا پھر اسلام ہمارے گھروں میں اپنی روح کے ساتھ کب داخل ہوگا؟ جب ہم سب انفرادی طور پر اپنی اصلاح کے سفر پر گامزن رہیں گے اور ساتھ ساتھ اپنے گھر والوں کی اصلاح کی کوشش و فکر اخلاص کے ساتھ رکھیں گے۔۔۔ مسلسل دعا کے ساتھ ۔۔۔ پر خلوص ، حکمت بھری کوششیں۔۔۔ بار آور نہ بھی ہوئیں تو اجر ضائع نہیں ہوگا۔۔۔ کہ ہدایت دینا اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے ہمارا کام بات حکمت کے ساتھ پہنچا دینا ہے۔۔۔ خیر۔۔۔ اب آپ کے سوال کی طرف آتے ہیں۔۔۔ آپ نے پردہ شروع کیا ، الحمدلله انتہائی خوشی کی بات ہے کہ آپ نے اللہ تعالیٰ کی طرف سے فرض کردہ ایک عظیم حکم کو اپنالیا ہے اور اس پر ثبات بھی اختیار کیا ہے اللھم بارک۔۔۔ اب اگر اللہ تعالیٰ کی فرمانبرداری اور اس کے احکام کی پاسداری پر کوئی شخص آپ کو ملامت کرتا ہے تو مسئلہ آپ کے ساتھ نہیں ، اصل مسئلہ اس شخص کے ساتھ ہے۔۔۔ وہ لوگ جو پردے کو یا اللہ تعالیٰ کے کسی بھی حکم یا حدود کو قبول نہیں کرتے تو یہ ان کا مسئلہ ہے ہمارا نہیں ، یہ ان کے دل کا فتور اور بیماری ہے جس کے علاج کی انہیں ضرورت ہے۔۔۔ پس۔۔۔ اللہ تعالیٰ سے اپنی استقامت اور اپنے پیاروں کی ہدایت طلب کریں کہ یارب جس طرح میرا شرح صدر فرمایا ہے اسی طرح ان کا بھی فرمادے۔۔۔ آمین ✨ اور نیک صحبت کے لیے آج کل آنلائن بھی تو اچھی اچھی سہیلیاں بنائی جاسکتی ہیں۔۔۔ یہ سہیلیاں آپ کو قرآن و سنت کی کلاسز میں ملیں گی۔۔ تو خود کو قرآن و سنت کی تعلیم کے ساتھ جوڑیں ، اسی کے فیض سے آپ کو نیک صحبت بھی میسر آئے گی ان شاءاللہ 🌸✨ اللہ تعالیٰ آپ کے دل کو اپنی اطاعت و فرمانبرداری پر جمادے اور آپ کے گھر والوں کو بھی ہدایت و فرمانبرداری کے راستے کا راہی بنادے۔۔ آمین 🤲🏻 فتح الله عليكم أبواب الخير والبركة و العافية آمين

8 جون، 2026
سوال

AssalamuAlaikum api Episode 2 Prhne k bad mjhe ahsas hoa ha k meri roots to bht weak hen. me jb bhe Apne Emaan KO mzboot krne k lie Jo koshish krti hu me us me consistent nhi rh pati ye baat mjhe mustakil guilt me rkhti ha.

جواب

وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته الحمدللہ کہ آپ کو ادراک ہوا ✨ اور ادراک ہی تبدیلی و healing کی طرف پہلا مرحلہ ہوتا ہے۔۔۔ ان شاءاللہ اگلی episodes میں ہم اپنی جڑوں کو مضبوط کرنا سیکھیں گے۔۔۔ جب آپ اندر سے مضبوط ہوں گی تبھی consistent بھی رہ پائیں گی ان شاءاللہ آج آپ نے یہ کرنا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے آپ کو جو یہ ادراک عطا ہوا ہے اس پر اپنے آپ کو شاباش دیں۔۔ اور مزید سیکھنے کے لئے خود کو تیار کریں۔۔۔ ان شاءاللہ اس سے گلٹ کم ہوگا۔۔۔ بارک اللہ فیک 💖

7 جون، 2026
سوال

السلام علیکم! پردے کے متعلق سوال۔۔میرے والدیں نہیں مان رہے اور نا صرف مان نہیں رہے بابا نے 4 دن بات نہیں کی ۔۔مما نے بددعائیں دیں کہ قیامت کہ دن وہ معاف نہیں کریں گی تو جنت کیسی ۔۔ماموں پیروں تک ہاتھ لگا چکے ۔۔اللہ کے واسطے دیے جا رہے ۔۔خالاوں نے بدنام کیا

جواب

وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته سبحان اللہ۔۔۔ اللہ تعالیٰ آپ کے والدین کو فہم عطا فرمائے اور آپ کے لیے آسانیاں پیدا فرمائے۔۔۔ آمین اصل بات آپ کے والدین کا نہ ماننا نہیں ، اصل بات وہ جہالت ہے جو ہمارے معاشرے میں پھیلی ہوئی ہے کہ لوگوں کو اس بات اندازہ ہی نہیں کہ پردہ مسلمان عورت پر فرض ہے۔ سچی بات بتاؤں تو پچھلے تین چار سال سے میں نے پردے پر بات کرنی ہی چھوڑ دی تھی( اللہ تعالیٰ مجھے معاف فرمائے۔۔۔ آمین) کہ لڑکیاں جب شروع کرتی ہیں تو انہیں بہت زیادہ مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔۔ اس کی وجہ ایک واقعہ بنا تھا غالباً 2022 یا 2023 کی بات ہے۔۔۔ جب میں نے اپنے واٹس ایپ سٹیٹس پر بہنوں کو بہت موٹیویٹ کیا پردے پر ، اور اپنی سٹوری بھی شئیر کی۔۔۔ میرے اس سٹیٹس پر الحمدللہ بہت سی بہنوں نے پردہ شروع کردیا تھا۔۔ الحمدللہ رب العالمین۔۔۔ ایک بہن نائجیریا سے تھی Fathima alhaji نام تھا ان کا۔۔۔ وہ بھی میری پوسٹنگ اور سٹیٹس باقاعدگی سے فالو کرتی تھیں۔۔۔ پردے سے متعلق میں نے لکھا تو انہوں نے بھی پردہ شروع کردیا۔۔۔ اب جب اس کے والدین کو اس کے فیصلے کو علم ہوا تو انہوں نے اس پر بہت سختی شروع کردی۔۔۔ والد نے موبائل فون چھین لیا اور ایک کمرے میں بند کردیا یہ کہتے ہوئے کہ تم اس فون پر دہشت گردوں سے رابطے میں کو جو تمہیں پردہ سکھاتے ہیں وغیرہ وغیرہ۔۔ خیر وہ بیچاری کافی عرصہ رابطے میں نہیں رہی کہ اس کے پاس فون نہیں تھا۔۔۔ پھر چند ماہ بعد اس نے رابطہ کیا اور اپنی پوری آپ بیتی سنائی۔۔۔ ساتھ یہ بھی کہا کہ میرے ساتھ جو بھی ہو میں پردے کو نہیں چھوڑوں گی۔۔ اور الحمدللہ اللہ تعالیٰ نے اس کو استقامت بھی عطا فرمائی۔۔۔ بتانے کا مقصد یہ ہے کہ ہمارے معاشرے کی جہالت ہمارے لیے دین کے احکامات پر عمل کرنا مشکل بنادیتی ہیں۔۔۔ لیکن جنت آسانیوں کے ساتھ ملنے کا وعدہ تو رب العالمین نے کیا نہیں ؟ یہ ہمارے ایمان کا امتحان ہوتا ہے۔۔۔ تو والدین کی سختی و بے رخی سے پریشان نہیں ہوں بلکہ انہیں محبت سے سمجھائیں۔۔۔ جب وہ دیکھیں گے کہ ان کی ملامت کے باوجود آپ اس پر جمی ہوئی ہیں تو ان کے لیے یہ چیز آہستہ آہستہ نارمل ہو جائے گی البتہ آپ کو ڈھیٹ و نافرمان کے القابات ملیں گے۔۔۔ لیکن ان القابات کو اپنے لیے اعزاز سمجھیں کہ اللہ تعالیٰ کی فرمانبرداری میں ملے میں۔۔ البتہ والدین کے ساتھ حسن سلوک اور ادب و احترام میں کمی نہ آنے پائے۔۔۔ وہ سختی سے بات بھی کریں تو بھی آپ کو نرمی ہی اختیار کرنی ہے۔۔۔ اور ساتھ ساتھ دعا بھی جاری رکھیں کہ اللہ تعالیٰ ان کا شرح صدر فرمائے آمین بارک اللہ فیک 🌷

7 جون، 2026
سوال

Assalam.o.Alaikum kasi hy ap api ma bhoot onchi bolti ho ma bhoot try krti ho dehmi awz ma bolo but ni kr patiii plzzz mery liy duaa bi kry or kuch tips bi bty

جواب

وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته 🌸 ڈئیر جب کوئی عادت بہت پختہ ہوتی ہے تو اسے چھوڑنے میں وقت تو لگتا ہے۔۔۔ تبدیلی overnight نہیں آتی ۔۔۔ gradually آہستہ آہستہ آتی ہے مسلسل کوشش سے۔۔۔ ہوسکتا ہے کہ کبھی آپ slip ہو جائیں۔۔۔ لیکن یاد آنے پر فورا اصلاح کرلیں۔۔۔ ایک tip دیتی ہوں آپ کو۔۔۔ ایک پیج پر بڑا سا کرکے لکھیں : مجھے آہستہ آواز میں بات کرنی ہے پھر اسے اپنے روم میں یا کمرے میں کسی ایسی جگہ لگادیں دیوار یا دروازے ہر یا جہاں بھی آپ کی نظر بار بار پڑتی ہے پورے دن میں۔۔۔ جب آپ بار بار اسے دیکھیں گی تو ذہن کو ایک طرح کی کوڈنگ ملے گی۔۔۔ جہاں آپ کو یاد آئے گا وہیں آپ کے لاشعور میں input بیٹھتی جائے گی۔۔۔ بار بار کی input سے آپ کا دماغ لاشعوری طور پر آپ کو دھیمے لہجے میں بولنے پر تیار کرے گا۔۔۔ البتہ شعوری کوشش بھی جاری رکھیں۔۔۔ کوئی بات نہیں اگر کبھی اونچی آواز میں بول بیٹھیں تو یاد آنے پر فورا اصلاح کی طرف لپکیں۔۔۔ بارک اللہ فیك ، فتح الله عليك 🌷

6 جون، 2026
سوال

کیا آپ اسٹارٹ سے ہی پردہ کرتی ہیں ؟ کبھی کسی غیر محرم نے آپ کو کبھی نہی دیکھا؟

جواب

بہت cute سوال ہے 😂 خیر اس کا جواب اپنی تعریفوں کی غرض سے نہیں دوں گی۔۔۔ اس نیت سے کہ میرے ساتھ بہت سی young بہنیں جڑی ہیں اور آپ سب کو اپنی چھوٹی بہنیں سمجھتی ہوں اور مجھے یہ بھی علم ہے کہ جو بھی لکھتی ہوں آپ سب پڑھ کے فالو کرنے کی کوشش بھی کرتی ہیں اللھم بارک۔۔۔ اب جو مجھ سے بڑی ہیں تو وہ برا نہ مانیں اوکے ؟ ایج میں کیا رکھا ہے بھلا 😁 پردہ کب سے کرتی ہوں ؟ جب پہلی بار سورة النور کی تفسیر پڑھی تھی ( استاذہ سے) تیرہ/چودہ سال کی عمر میں الحمدللہ جب شروع کیا تھا تو پہلے قرآن مجید لے کے امی کے پاس بیٹھی تھی اور ان کو سورة النور کی آیات اور ان کی تفسیر سنائی اور قائل کیا کہ وہ میرا ساتھ دیں۔۔۔ واضح رہے کہ گھر سے باہر اسکول کی غرض سے ہی نکلتی تھی تو اس میں بھی 11 سال کی عمر میں نقاب اور عبایا شروع کردیا تھا۔۔۔ یعنی گھر سے باہر جاتے ہوئے۔۔۔ اور کزنز و دیگر نامحرم رشتہ داروں سے سورة النور والأحزاب کی تفسیر سیکھنے کے بعد کیا تھا الحمدللہ رب العالمین 🤍 خیر۔۔۔ امی کو قائل کیا۔۔۔ بابا اور بھائی میرے اس فیصلے سے بہت خوش ہوئے الحمدللہ۔۔۔ خاندان والوں کو شروع میں عجیب لگا ، کچھ نے مذاق بنایا ، کچھ نے برا منایا۔۔۔ یہاں تک کہ میری خالہ اسی وجہ سے کافی عرصہ تک ہمارے گھر نہیں آئیں کہ یہ میرے بیٹوں سے پردہ کرتی ہے۔۔۔ مزے کی بات یہ کہ تقریباً میرے سارے کزنز ہم سے عمر میں بہتتتتت بڑے ہیں تو ان لوگوں کو اس لیے بھی برا لگا کہ یہ کل تک بچی تھی ہم نے اپنے ہاتھوں سے کھلایا ہے اسے اور اب ہم سے ہی پردہ شروع کردیا ہے۔۔۔ دلائل بھی بہت دئیے ان لوگوں نے۔۔۔ لیکن اس معاملے میں الحمدلله بہت ڈھیٹ ہڈی دی ہے اللہ تعالیٰ نے ۔۔۔ اثر نہیں ہوتا 😂 جب اللہ تعالیٰ کے لیے کیا اس کا حکم مانتے ہوئے تو کیا پرواہ کسی کے طعنے و طنز و ملامت کی ۔۔۔ اللهم إني أعوذ بك من زوال نعمتك 🤲🏻 جہاں تک دیکھنے کی بات ہے تو اپنی تو پوری کوشش ہوتی ہے کہ کوئی نہ دیکھے ، رشتہ داروں کے گھر بھی نہیں جاتی نہ عموما نہ خصوصا یعنی شادی وغیرہ کے مواقع پر بھی نہیں جاتی۔۔۔ اپنی ہوش میں اپنے بہن بھائیوں کے علاوہ دو کزنز کی شادی اٹینڈ کی کہ وہ ہمارے گاؤں میں ہی تھی۔۔۔ اور رشتہ بھی قریبی تھا ، ایک خالہ کی بیٹی اور دوسری پھپھو+ ماموں کی بیٹی۔۔۔ ان کے علاؤہ قریبی رشتہ داروں کی شادیوں میں بھی شرکت نہیں کی ، گھر والوں نے کہا بھی تو پڑھائی کا بہانہ بنا کے منع کردیا۔۔۔ ( نوٹ : رشتہ داروں کی خوشی میں شرکت کرنا افضل عمل ہے لیکن میرے نہ جانے کی وجہ ہمارے معاشرے کی شادیوں میں خرافات ہیں۔۔۔ فری مکسنگ ، میوزک ، تبرج اور پتہ نہیں کیا کیا۔۔۔ اور ویسے بھی مجھے لگتا ہے کہ گھر کے بڑے ہیں رشتہ داری نبھانے کو الحمدلله تو پھر ہم اپنے آپ کو فتنوں کے سامنے کیوں پیش کریں۔۔۔ ) ویسے بھی الحمدللہ ہمارے گھر میں اس سلسلے سکون ہے، نامحرم کزنز کا بھی آنا جانا نہیں ہے ، اگر کوئی آ بھی جائے تو میں پھر اپنے کمرے میں ہی رہتی ہوں۔۔۔ البتہ بڑی عمر کے شادی شدہ کزنز جب فیملیز کے ساتھ آتے ہیں تو نقاب میں ہی ان سے دعا سلام ہوجاتی ہے لیکن بیٹھ کے گپیں ہانکنے والا سین نہیں ۔۔۔ ان کی فیملی اگر الگ روم میں بیٹھے تب بات چیت ہوجاتی ان سے ، ورنہ پھر سرو کرکے ہم اپنے روم میں۔۔۔ گھر سے باہر آنا جانا انتہائی ناپسند ہے۔۔۔ عرصے بعد ضرورت کے تحت نکلتی ہوں۔۔۔ گاؤں میں کسی نے دیکھنا تو کیا کوئی جانتا بھی نہیں کہ ان کے گھر بیٹیاں ہیں۔۔۔ بی ایس سی میں الحمدللہ میری یونیورسٹی میں پوزیشن آئی تو کالج والوں نے خوب اپنی پبلسٹی کی میری تصویر (نقاب میں ) پہ انعام لیتے ہوئے جس میں بابا بھی ساتھ تھے تو گاؤں سے جو لوگ شہر جاتے تھے جگہ جگہ وہ تصویر دیکھ کے حیران ہوتے تھے کہ آپ کی بھی بیٹی ہے 😁 خیر پھر کچھ عرصہ بعد میرا دوبارہ کالج جانا ہوا ایک بچے کے ایڈمشن کے سلسلے میں جس کی والدہ ہمارے گھر آئی تھیں کہ میں سنگل مدر ہوں تو میرے ساتھ کالج جاکے ان سے فیس کے سلسلے میں بات کریں۔۔۔ وہاں گئی تو میم کہتیں آمنہ تم اچھی ہو تمہیں تو تمہارے گاؤں کے بچے بھی نہیں جانتے ، ہم ان سے کہتے ہیں آپ کے گاؤں کی بچی ہے جس نے پوزیشن لی تھی یونیورسٹی میں تو وہ آگے سے کہتے ہیں کون آمنہ؟ 😂😂 خیر۔۔۔ آنلائن تو اب بہت سے لوگ مجھے جانتے ہیں نام سے اور کچھ میرے کام سے۔۔۔ آنلائن یہ دعوت وغیرہ کا کام کرنے کے پیچھے بھی بہتتتتت سی وجوہات ہیں جن کی تفصیل پھر کبھی بتاؤں گی۔۔۔ ان شاءاللہ اتنی لمبی بات لکھنے کا مقصد یہ ہے کہ میری بہنو۔۔۔ کوشش کریں نہ کوئی آپ کو دیکھے ، نہ آپ کسی کو دیکھیں اور نہ ہی کوئی آپ کے بارے میں جانے۔۔۔ اپنے گھروں کو لازم پکڑ لیں ۔۔۔ انتہائی ضرورت ہو تو باہر جائیں ورنہ سکون سے گھر میں شہزادیوں کی زندگی بسر کریں۔۔۔ اپنی عبادات و اخلاق پر فوکس کریں اور معاملات کو سنوارنے کی کوشش کریں۔۔ و بالله تعالى التوفيق 🤍 الحمدلله رب العالمين لا قوة إلا بالله العلي العظيم اللهم إنا نعوذبك من زوال نعمتك اللهم ثبت قلوبنا على طاعتك ورضاك ربنا لا توغ قلوبنا بعد إذ هديتنا و هب لنا من لدنك رحمة إنك أنت الوهاب ... آمين

5 جون، 2026
سوال

السلام علیکم ورحمتہ اللہ آپی چھوٹے چھوٹے بچے shorts وغیرہ کے بہت addict ہو رہے ہیں ان کے فارغ وقت کو کن کاموں/ activities میں لگایا جائے کہ وہ اس فون کی لت سے نکل سکیں

جواب

وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته بہت اچھا سوال ہے اللھم بارک تفصیلی جواب دوں گی اگلے ہفتے ان شاءاللہ ✨

5 جون، 2026
سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته Agr rishte liye pictures deni pad jaye to ye sahi hoga ? Psnd na psnd ka msla ho hota zruri nhi rishta whan ho hi jaye jahan pics bheji gyi h pictures to rah jati unke paas phir kya faida veil krne wali k liye mushkl kaam h

جواب

وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته ڈئیر۔۔۔ اللہ تعالیٰ کو جہاں اپنے احکام پر عمل پسند ہے وہیں اس کی دی گئی رخصتوں پر بھی عمل پسند ہے۔۔۔ شادی سے پہلے فریقین کا ایک دوسرے کو دیکھنا مستحب ہے تاکہ بعد کے مسائل سے بچا جاسکے۔۔۔ تو شریعت نے یہ رخصت دی ہے بلکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تو اس بہت موٹیویٹ بھی کیا صحابہ کو کہ جس سے شادی کرنی ہے اسے پہلے ایک نظر دیکھ لو۔۔۔ جہاں تک تصاویر کا تعلق ہے تو یہ بات آپ کی درست ہے۔۔۔ رشتہ یقینا انسان قابل اعتماد فیملی میں ہی کرنا چاہتا ہے تو آپ تصاویر بھیجتے ہوئے یہ مینشن کردیں کہ چونکہ آپ پردہ کرتی ہیں اور تصویر امانت کے طور پر بھیج رہی ہیں تو وہ اس بات کا خیال رکھیں اور دیکھ کر ڈیلیٹ کردیں۔۔۔ آپ نے پورے خلوص سے بات کی۔۔۔ اب اگلا بندہ کرتا ہے یا پاس رکھتا ہے آپ کے ذمے یہ نہیں رہا۔۔۔ جب تک پوری تسلی نہ ہو جائے اگلی فیملی کی شرافت و دیانت کی تصاویر والا معاملہ نہ کریں۔۔۔ اور آج کل تو واٹس ایپ پر ٹائمر لگا کے بھی بھیجی جاسکتی ہے :) بارک اللہ فیک ۔۔۔ اللہ تعالیٰ آپ کو صالح و متقی زوج سے نوازے۔۔۔ آمین🌸

5 جون، 2026
سوال

بہترین♥️ اللہ تعالیٰ آپ کے علم و فہم میں مزید برکتیں عطا فرمائیں آمین۔ فتنوں کے اس دور میں ہر لڑکی کو یہ تحریر پڑھنی چاہیے۔ ایک لڑکی جب صرف کپڑوں کی شاپنگ کرتی ہے تو پسند کرکے فورًا نہیں لیتی، تو پھر اپنی زندگی کا اہم فیصلہ کچھ لمحوں کی پسند پر کیسےکرسکتی ہے؟

جواب

آپ سب پہنچائیں نا ہر لڑکی تک اپنی بساط کے مطابق :) بارک اللہ فیک 🌷 لا حول ولا قوة إلا بالله العلي العظيم 🤍

4 جون، 2026
سوال

Assalamualaikum Api kia y article download form main mil sakta hy qq net pkj nahi hota

جواب

وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته کسی بہن کی مدد سے ایڈٹ کرواکے پوسٹ کرتی ہوں ان شاءاللہ ، جن کے پاس انٹرنیٹ پیکج نہیں ان کے لیے۔۔۔

4 جون، 2026
سوال

Asalam o alaikum.. Behna Edit krwa lya ya krna baqi haii.. Agr krna ha tou ap details bta dijye jesy krna Hoga in shaa Allah m wesy pdf bna dngi.. Jazakillah

جواب

وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته مجھ سے پرسنلی رابطہ کیجیے ڈئیر۔۔۔ ایڈٹ کرنے والا بہتتتت کچھ ہے ، آپ کرنے والی بنیں :) و بالله التوفيق 🌸

4 جون، 2026
سوال

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ Mery parent's ka kehna hai ke MPhil kar lo tou kya weekend pr MPhil kar lena sahi ha taky easily deeni taleem ko bhi saath manage kar sakyien?? Waisy wo co education hi hai 😢lkn meri shaadi hony MN waqt hai

جواب

وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته Which subject? Subject matters... اگر کرنا ہی ہے تو کوشش کریں کو ایجوکیشن میں نہ جائیں ، فی میلز اونلی یونیورسٹیز بھی ہوتی ہیں۔۔۔ آج کل تو آنلائن بھی کروارہی ہیں کچھ یونیورسٹیز۔۔۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی ویب سائٹ چیک کریں ، ان کا آنلائن سسٹم بہت اچھا ہے اور ڈگری بھی ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی ہی ہوتی ہے۔۔۔ اس لنک سے وزٹ کریں ان کی ویب سائٹ 👇🏻 Home | Education For All https://share.google/7AMyWp6RmPC7htuO4 اور دین کی باقاعدہ تعلیم بھی ضرور شروع کریں۔۔۔ آنلائن ہی بروج انسٹیوٹ کا عالمہ کورس کرسکتی ہیں۔۔۔ ان شاءاللہ بارک اللہ فیک، فتح الله عليك 💖

3 جون، 2026
سوال

Aapi aap kese hoo aapi me 11 year ke student hoo meni islamic education hasel karni hai kes tarah karo aapne go group bataa tha iss me me join nahi kar sakhte ku ke me re sumer camp hai iss lea pleas jaldi ans answar jaldi send kar dooo

جواب

وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته ارے میری پیاری شہزادی ، بارک اللہ فیک ۔۔۔ اللہ تعالیٰ آپ کو علم نافع عطا فرمائے آمین 🌹 🤍 اپنی ماما سے کہیے مجھ سے پرسنل میں رابطہ کریں 🌸

2 جون، 2026
سوال

السلام علیکم ورحمتہ اللّٰہ وبرکاتہ کیسی ھیں آپ میں چاہتی ہوں کہ آپ اس گروپ میں اللہ کے فضل سے یہ بھی بتائیں پردہ کیسے کرنا چاہیے کیوں ضروری ہے اور اس کی فضیلت کیا ہے کیا پیروں کا بھی پردہ ہے اللّٰہ تعالیٰ آپ کو دنیا اور آخرت کی کامیابیاں عطا فرمائےآمین

جواب

وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته إن شاء الله 🌸

2 جون، 2026
سوال

Api g! Mn bhi 1st year mn Hun Or mn ne bhi islamic education Leni hy Same yahi sister vla masla hy k summer camp vghaira hyn Mujhy bhi guide kr dein plz

جواب

ڈئیر میرا پہلے الدعوہ کلب میں سکول کالج/ یونیورسٹی کی بچیوں کے سمر کورس کا ارادہ تھا لیکن اب کوشش کررہی ہوں کہ كلية القرآن کی طرف سے کروایا جائے۔۔۔ ان شاءاللہ ایک دو دن میں آپ کو سمر کورس کی اناونسمنٹ مل جائے گی۔ کوشش کریں گے آپ کو ریکاڈنگز دے دی جائیں۔۔۔ ان شاءاللہ بارک اللہ فیک ✨

2 جون، 2026
سوال

سسرال میں اوپن ماحول ہیں۔ سب اچھے بھی ہیں لیکن مرد وخواتین بہت اوپنلی باتیں کرتے ہیں دیور بھابھی،چچی بھتیجا سب کھلے مذاق کرتے ہیں جو کہ جائز بھی نہیں تو کیا کرنا چاہیے۔میری ساس مجھے تیار کروا کے لے کر جاتی ہے ہر جگہ مجھے بہت غصہ اتا ہے میں کیا کرو

جواب

دیکھیں جب ہم نئی جگہ جاتے ہیں تو وہاں کے ماحول میں ایڈجسٹ ہونے میں وقت لگتا ہے۔۔۔ بہت سی باتیں جو ہماری طبیعت پہ ناگوار گزرتی ہیں وہ وہاں پہلے سے رہنے والوں کے لیے نارمل ہوتی ہیں۔ تو نئے ماحول کی جو باتیں شرعی حدود و قیود سے متصادم نہیں ہیں حسن معاشرت کے لیے انہیں اپنانے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ بلکہ ایسی تبدیلوں کو ضرور اپنانا چاہیے تاکہ اگلے گھر والوں کو نیا بندہ کوئی باہر کی مخلوق نہ لگے۔ البتہ جہاں تک بات ہے ان معاملات کی جو شریعت کے متصادم ہوں تو ظاہر سی بات ہے کہ ان سے خود بھی بچنا ہے اور دوسروں کی بھی نصیحت کرنی ہے۔ آپ کے میسج میں مجھے اصلاح کی بجائے غصہ اور فرسٹریشن کا عنصر زیادہ نظر آیا ہے۔ ایسا نہیں کرنا ڈئیر۔۔۔ ہوسکتا ہے جن معاملات کا آپ کو ابھی علم ہے ، آپ کے سسرال کو ان کا علم نہ ہو ، تو جہالت کا علاج علم اور نصیحت ہے ، لڑائی جھگڑا اور غصہ نہیں۔۔۔ ہوسکتا ہے اللہ تعالیٰ آپ کے ذریعے ان کی اصلاح کا دروازہ کھول دے اور آپ اس پر اجر عظیم پائیں ان شاءاللہ۔۔۔ اس کے لیے کمال صبر و حکمت مانگیں اللہ تعالیٰ سے۔۔۔ اصلاح کے لیے ایسا نہیں کہ آپ ایک ہی دن میں ڈھنڈا برسا دیں کہ یہ بھی غلط یہ بھی غلط۔۔۔ حکمت سے آہستہ آہستہ۔۔۔ نرم انداز میں بات کریں کہ اگلے بندے کو وہ تنقید محسوس نہ ہو۔۔۔ موقع دیکھتے ہوئے بات کریں کہ کب اگلا بندہ نصیحت قبول کرنے کی پوزیشن میں ہے۔ اور اللہ تعالیٰ سے بہتتتتتت زیادہ دعا بھی کریں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو حکمت سے سمجھانا اور ان کو سمجھنے کی توفیق دے۔ آمین! جب آپ اخلاص کے ساتھ کوشش کریں گی تو اللہ تعالیٰ آپ کی کوششوں کو ضرور کامیاب کرے گا 🌸 بارک اللہ فیک ✨

1 جون، 2026
سوال

Assalamualaikum Ma'am after marriage agr koi beti apne parents and brothers sister ko serve krti ha to kia usko husband se permission Leni chae ya nhn? Kindly reply

جواب

وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته یہ تفصیلی آرٹیکل پڑھ لیجیے 👇🏻 كيا اگر خاوند چاہے كہ بيوى ميكے والوں كو نہ ملے تو اس سلسلہ ميں خاوند كى اطاعت كرنى جائز ہے ؟ اسلام سوال و جواب https://share.google/VUUJ4QuhnfAbPWxs9

1 جون، 2026
سوال

میری خیال سے اردو میں ہونی چاہیے تاکہ سب کے لئیے آسانی رہے ، اپنی زبان سمجھنا سب کے لئیے آساں ہوتی ہے 🤍

جواب

آپ کی بات بھی درست ہے ڈئیر۔۔۔ لیکن یہاں چینل پہ ہمارے ساتھ دوسرے ممالک کی بہنیں بھی جڑی ہیں جن کو اردو نہیں آتی۔۔۔ حالانکہ ان دِنوں میری زیادہ تر پوسٹنگ اردو میں ہی ہوتی ہے پھر بھی وہ صبر سے یہاں موجود ہیں تو ان کا بھی تو خیال کرنا ہے نا 🌸 آپ انگلش میں پڑھیے اور جس بات کی سمجھ نہ آئے وہ مجھ سے پرسنلی پوچھ سکتی ہیں۔ بارک اللہ فیک ✨

31 مئی، 2026
سوال

میم پلیز انگریزی کے ساتھ اردو میں بھی کریں اتنی اہم سیریز ہے تو انگریزی اور اردو دونوں میں ہونی چاہئے

جواب

اچھا جی۔۔۔ 🌸 آپ سب کہتی ہیں تو ایسا کر لیتے ہیں کہ مین سیریز انگریزی میں ہی رہے، البتہ ہر Episode کے ساتھ اس کا مختصر خلاصہ اردو میں بھی شیئر کر دیا جائے۔ ✨ The main series revolves around the concept of the 6 Rs of She Rises, which works beautifully in English and preserves the flow of the content. ✨ اس طرح ان شاء اللہ انگریزی سمجھنے والی بہنیں بھی بھرپور استفادہ کر سکیں گی، اور اردو پسند کرنے والی بہنوں کے لیے خلاصہ بھی موجود ہوگا۔ خیر إن شاء الله 🤍

31 مئی، 2026
سوال

Assalam o ualaikum w rehmatula wabarakatuho Ma'am jaise k ap ne BAAT ki finicially independent hone apki nazr mein koi acha platform he Jahan sekhata hon bcz mujhe sekhna he recently apni graduation complete ab issue bn Raha bahir job permission nhi he pl

جواب

وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته ڈئیر۔۔۔ ایک نوٹ بک لیں۔۔۔ اس میں سب سے پہلے اپنا ایک skills set بنائیں۔ اس میں وہ سب لکھیں جو آپ کو آتا ہے۔ پھر دیکھیں ان میں سے آپ سب سے اچھا کیا کرتی ہیں۔ یا ایسا کام جو آپ بہت شوق سے کرتی ہیں۔ وہ کچھ بھی ہوسکتا ہے جیسے بچوں کو ٹیوشن پڑھانا سلائی کوکنگ وغیرہ کچھ بھی۔۔۔ پھر دیکھیں اپنے اردگرد اپنی سکل کو بیچنے کے لیے آپ کے پاس کہاں کہاں مواقع ہیں۔ ان مواقع کو تلاش کریں اور کام شروع کردیں اللہ تعالیٰ کا نام لے کے۔ یاد رہے کہ کمانا تب ہے جب ضرورت ہو کہ محتاجی نہ ہو اور ہاتھ نہ پھیلانا پڑے، لیکن اگر آپ کی ضروریات بغیر کمائے ہی پوری ہورہی ہیں (گھر کے مردوں کی طرف سے) تو سکون کریں 😁 نماز پڑھیں ، قرآن پڑھیں ، گھر والوں کے ساتھ وقت گزاریں۔۔۔ بارک اللہ فیک ✨

31 مئی، 2026
سوال

Sister family Mari next education afford nhi kr sakti jbke mujhe prhna he or mare pass aysi skills nhi Hein stitching se semester ki fee nhi niklti please help kr dein koi acha platform Ho Jahan sekhayein TU Bata dein

جواب

سبحان اللہ۔۔۔ اللہ تعالیٰ آپ کے لیے آسانیاں پیدا فرمائے۔۔۔ آمین ✨ اس کے لیے میں آپ سے یہ کہوں گی کہ پہلے دیکھیں کہ آپ آگے کیوں پڑھنا چاہتی ہیں؟ کیا اس کے پیچھے کوئی خاص مقصد ہے یا پھر اردگر باقی لوگ بھی یہ پڑھ رہے ہیں اس لیے آپ بھی؟ اس پڑھائی سے آپ کو کیا فایدہ ملنا ہے جو آپ اس پہ اپنا اتنااااااا وقت، انرجی لگائیں گی؟ آپ کے اردگر جو لوگ یہ پڑھ چکے ہیں ان کو اس سے کیا فوائد ملے ہیں؟ کیا آپ کا دین ، ایمان ، حیا اس پڑھائی سے ، اس ماحول سے محفوظ رہے گی؟ آپ کے گھر والے منع کررہے ہیں تو کیوں کررہے ہیں ؟ وہ آپ کا کیا فائدہ سوچ رہے ہیں ؟ (خود کو ان کی جگہ رکھ کر سوچیں) اگر تو آپ کا مقصد کمانا ہے ، تو کیا اب تک جتنا آپ پڑھ چکی ہیں اس سے کوئی سکل پیدا نہیں ہوا کہ آپ اس کو استعمال کرسکیں؟ بہرحال۔۔۔ ایم ایس سی کے دوران میری ایک کلاس فیلو تھی جو یتیم تھی۔۔۔ پانچ چھ بہنیں تھیں شاید وہ۔۔۔ اور سب کی سب اکیڈمیز میں ٹیوشن پڑھا کے اپنی فیس ارینج کرتی تھیں۔۔۔ لیکن آپ جب اتنی محنت کریں گی تو اس کا دنیاوی فائدہ بعد میں دیکھیں ، پہلے آخرت کے فائدے کو مد نظر رکھیں۔۔۔ سبحان اللہ اسی سوچ کے تحت میں نے ایم ایس سی کے بعد یونیورسٹی چھوڑ دی تھی کہ مجھے آخرت کے زیادہ فائدے کی حرص تھی اور وہ یقینا قرآن و سنت کی تعلیم میں سب سے زیادہ پوشیدہ ہے۔۔۔ هذا من فضل ربي اللهم إنا نعوذ بك من زوال نعمتك آمين 🤲🏻 اوپر جو باتیں میں نے بتائی ہیں انہیں ایک نوٹ بک پہ لکھ کے ضرور جائزہ لیں۔۔۔ بارك الله فيك ✨

31 مئی، 2026
سوال

آپی اگر والدین بی ایس کے بعد ایم فل کرنے پر اسرار کریں پر میں کرنا نہیں چاہتی دین کے نقصانات جیسے اختلاتی ماحول نظر کی نہ حفاظت ہو پانا اکیلے سفر کرنا اور دین کی تعلیم نہ حاصل کر پانا وغیرہ تو والدین کو کیسے منائیں اس پر بات کروں تو وہ ناراض ہوتے

جواب

ڈئیر یہ بہتتتتت پیاری سوچ ہے اللھم بارک کہ آپ دین کے نقصان سے بچنے کے لیے اس سے انکار کررہی ہیں۔۔۔ اللہ تعالیٰ آپ کو ہمت و استقامت عطا فرمائے آمین 🌹 والدین کو پیار سے منع کردیں۔۔۔ اور پھر اپنے انکار پر ڈٹ جائیں۔۔۔ لا طاعة لمخلوق في معصية الخالق (خالق کی نافرمانی میں مخلوق کی اطاعت نہیں) میں نے جب اپنی پڑھائی چھوڑی تھی تو مجھے بھی بہت کچھ سننا پڑا تھا۔۔۔ الحمدللہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے پڑھنے میں اچھی تھی تو ٹیچرز اور اردگرد کے لوگوں کو بھی لگتا تھا کہ مجھے ضرور آگے پڑھنا چاہیے۔ بی ایس سی (ڈبل میتھ) میں یونیورسٹی میں پوزیشن آئی تو سب کو اور بھی توقعات لگ گئیں میرے سے۔۔۔ ٹیچرز + میرے بابا چاہتے تھے کہ میں سی ایس ایس کروں ، سول سروسز میں جاؤں۔۔۔ میرے انکار پر بابا تقریباً تین سال تک مجھ سے ناراض رہے تھے اس بات پر۔۔۔ الحمدلله پھر ان کو سمجھ آگئی تھی کہ یہ بہت ڈھیٹ ہے اس معاملے میں 😂 خیر بتانے کا مقصد یہ ہے کہ ہم سب اسی معاشرے کا حصہ ہیں۔۔۔ اور سب کو اس سے گزرنا پڑتا ہے۔۔۔ بس اللہ تعالیٰ کی اطاعت پہ جم جانا ہے اور کسی ملامت گر کی ملامت کی پرواہ نہیں کرنی۔۔۔ والدین کو نرمی سے وجہ بتائیں اور ان کے لیے دعا بھی کریں کہ اللہ تعالیٰ آپ کے والدین کا اس معاملے میں شرح صدر فرمائے آمین 🤲 بارک اللہ فیک ✨🌷

31 مئی، 2026
سوال

ہم اپنی طرف سے پوری کوشش کرتے ہیں کہ کسی کو تکلیف نہ دیں۔ لیکن کچھ لوگ عین ہمارے آرام کے وقت ہی اپنے بچوں کے ساتھ زور زور سے بولنا، ہنسنا، کھیلنا شروع کردیتے ہیں۔ اونچی آواز سے موبائل میں ویڈیوز دیکھنا۔ زبان سے کچھ نہ بھی کہے بندہ لیکن دل سے بددعا نکلتی ہے

جواب

اللہ تعالیٰ آپ کے لیے آسانیاں پیدا فرمائے اور آپ کے اردگرد رہنے والوں کو اس چیز کا فہم دے۔۔۔ آمین اکثر سوچتی ہوں کہ ہم اپنے قریبی لوگوں کو بددعا دے کر شیطان کے مددگار کیوں بنیں؟ اگر وہ ایک غلط کام کررہے ہیں تو یقینا شیطان کی اکساہٹ پر کررہے ہیں۔ پھر اگر ہم بھی انہیں بددعا دیں گے تو اس سے کس کو مدد ملے گی ؟ شیطان کو نا۔۔۔ اور ہمارے گھر میں جو ہمارے ساتھ رہتے ہیں وہ یقینا ہمارے قریبی رشتے ہی تو ہوتے ہیں۔۔۔ تو کیوں نہ ہم بددعا کی بجائے دعا دینے کی عادت اپنائیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں فہم عطا فرما ، انہیں اصلاح و عمل کی توفیق دے۔۔۔ آمین۔۔۔ پھر حکمت و پیار سے سمجھایا بھی تو جاسکتا ہے نا۔۔۔ سمجھانے کے ساتھ ساتھ دعا سے مدد لیں کہ اللہ تعالیٰ دلوں کو بدلنے پر قادر ہے۔۔۔ بارک اللہ فیک ✨

30 مئی، 2026
سوال

Hmari Bhabhi bilawaja mo bna k rakhti hn .. hmein aj tak smj nhi I Kya masla h unn ko .. doctor ny stairs chrny sy mna kia h hmari washing machine b uper h to mein khud unn ko kapry dho k daiti hu lakin jab dimag Ulta hua ho unn ka khud charh jati hn

جواب

ڈئیر یہ آپ کے ایک میسج پر سلجھنے والی بات نہیں ہے۔۔۔ ایسے معاملات میں دونوں طرف کی سننا ضروری ہوتا ہے۔۔۔ البتہ۔۔۔ اگر تو وہ پریگننٹ ہیں تو پریگننسی کے دوران عورت کے موڈ سونگز ہوتے رہتے ہیں کہ ایک نئی جان اندر پرورش پارہی ہوتی ہے تو عورتیں اس حالت میں خود سے بھی بیزار ہوتی ہیں۔۔۔ اردگرد والوں کو اس چیز کا انہیں مارجن دیتے ہوئے حسن ظن برقرار رکھنا چاہیے۔۔۔ دوسری بات ، جہاں تک آپ کے ان کے کپڑے دھونے کی بات ہے تو اس طرح کی زمہ داریاں اپنے سر نہ لیا کریں جو نبھانی مشکل ہوں اور پھر اگلے بندے کا رسپانس توقع کے مطابق نہ ہو تو نیکی الٹا ذہنی بوجھ بن جائے۔۔۔ اگر تو وہ اس قابل ہیں کہ اپنے کپڑے وغیرہ خود دھو سکتی ہیں تو آپ یہ سروس نہ ہی دیں تو اچھا ہے۔۔۔ اپنے کام انسان کو خود ہی کرنے چاہیئیں۔۔۔ اگر وہ چھت پہ نہیں جاسکتیں تو نیچے ہی دھو سکتی ہیں۔۔۔ ہاں البتہ اگر وہ بہت زیادہ بیمار رہتی ہیں کہ کپڑے دھونے سے عاجز ہیں تو پھر آپ ان کی مدد کرسکتی ہیں۔۔۔ اور یہ مدد اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے ہوگی تو ہی آپ کو آخرت میں بھی فایدہ ہوگا اس کا اور دنیا میں بھی دوسرے بندے سے توقع نہ رکھنے پر ذہنی سکون برقرار رہے گا۔۔۔ بہرحال ۔۔۔ اللہ تعالیٰ آپ کے گھر کو سکون و رحمت کا گہوارا بنائے اور شیطان کے شر سے محفوظ رکھے آمین بارک اللہ فیکم ✨

30 مئی، 2026
سوال

eid pay hmri phopo gr ai wo bila wja hmri torcher krrri thi bht zida muhh bna bna kay hmay tng krri thi hmri eid rotay rotay hi guzri pli eid ami kay bghair itni buri guzri kia kray bnda hm joint family may rhtay hay hmesha ami ko bi itni mushkilain ai

جواب

اللہ تعالیٰ ہدایت عطا فرمائے ایسے رشتہ داروں کو جن سے دوسروں کا سکون ہضم نہیں ہوتا۔۔۔ ایسے لوگوں سے ایک فاصلہ بنا کے رکھیں کہ قطع تعلقی بھی نہ ہو لیکن آپ کی زندگی میں مداخلت بھی نہ ہو ان کی۔۔۔ اللہ تعالیٰ آپ کے لیے آسانیاں پیدا فرمائے آمین بارک اللہ فیک ✨

30 مئی، 2026
سوال

Why is it always the phuppo, Mami and bhabhi in family dramas۔۔۔۔?😕

جواب

ہم عورتیں ہی ہیں۔۔۔ مختلف کردار میں۔۔۔ کوشش کریں نا ہم سب کہ اچھی پھوپھی ، بھابھی ، مامی، تائی ، چچی ،، خالہ ، نند ، ساس غرض ہر رشتے میں اپنی طرف سے بہترین بنیں۔۔۔ جب اس بات کا علم ہو کہ ہر قول ، ہر فعل ، ہر رویہ لکھا جارہا ہے اور سخت مواخذہ ہوگا اللہ تعالیٰ کی عدالت میں ۔۔ تو پھر دوسروں کی زندگیوں میں مداخلت کیونکر کرسکتا ہے کوئی بھلا ؟ اگر ہم ایسا کرتی ہیں تو کیا یہ ایمان کی کمی ہے یا انجام سے خبردار ہونے کے باوجود بے باکی ہے ؟ اللہ تعالیٰ ہم عورتوں کو آخرت کی فکر صحیح معنوں میں عطا فرمائے کہ جسے یہ فکر عطا ہو جائے اس کی زندگی میں ان ڈراموں کے لیے جگہ ہی نہیں بچتی۔۔۔

30 مئی، 2026
اصل ذریعہ

واٹس ایپ پر فالو کریں

یہاں ہر جواب آمنہ کے واٹس ایپ چینل پر ایک سوال سے شروع ہوا۔ فالو کریں، سوال پوچھیں اور نئے جواب سب سے پہلے پڑھیں۔

چینل فالو کریں